پریس کانفرنس

پریس کانفرنس

4687652705_ab7d6f5416_b

سوال ۔ آج ہزار گنجی میں جو واقعہ ہوا جس میں بیس ہزارہ سبزی فروش قتل کئے گئے اس کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں ؟
جواب ۔ اس میں سارا قصور ان سبزی فروشوں کا ہے کیونکہ انہوں نے وہاں جانے سےمتعلق ہمیں اطلاع نہیں دی تھی ورنہ ہم انہیں منع کردیتے۔
سوال ۔اور قمبرانی روڑ پر جو موٹر سائیکل دھماکہ ہوا اس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
جواب ۔ اس میں بھی قصور موٹر سائیکل کے مالک کا ہے جس نے ہمیں اس بات کی اطلاع نہیں دی تھی کہ اس کی موٹر سائکل پر بم نصب کیا گیا ہے ورنہ ہم موٹر سائیکل پکڑ کر تھانے میں بند کر دیتے ۔
سوال ۔ اچھا صادق شہید گراؤنڈ کے باہر جوخود کش دھماکہ ہو اس کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟
جواب ۔ اس میں سارا قصور خود کش بمبار کا ہے جس نے ہمیں اپنے منصوبے کی اطلاع نہیں دی تھی ورنہ ہم اس کی منتیں کرکے اسے روک لیتے کیونکہ ہمارا کام ہی عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے چاہے وہ خود کش بمبار ہی کیوں نہ ہو ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.