برکت

برکت

7 مارچ، 2016۔۔۔۔۔

“اللہ تعالیٰ کے فضل سے میرے دونوں بیٹے لاہور کے بہترین اور مہنگے کالجوں میں پڑھتے ہیں جنکا ماہانہ خرچہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے”۔ حاجی صاحب نے تسبیح گھماتے ہوئے بتایا ۔
ہر طرف سے ماشاء اللہ اور سبحان اللہ کی آوازیں آنے لگیں ۔
ایسے میں کونے میں بیٹھے ایک شخص نے ڈرتے ڈرتے سوال پوچھا کہ “آپ تو ایک درمیانے درجے کے سرکاری ملازم ہیں۔ آپ کی تنخواہ تیس چالیس ہزار سے زیادہ ہرگز نہیں ہوگی۔جبکہ آپ کوئی کاروبار بھی نہیں کرتے ۔ نہ ہی آپ کی کوئی جاگیر یا جائیداد ہے ۔ پھر آپ اتنا خرچہ کیسے برداشت کر لیتے ہیں؟
” یہ سب اللہ تعالیٰ کا کرم ہے جس نے میری نوکری میں بہت برکت دے رکھی ہے ” حاجی صاحب نے داڑھی پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا !

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.