ہزارہ قتل عام سے متعلق نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس پاکستان کی رپورٹ 2018

ہزارہ قتل عام سے متعلق نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس پاکستان کی رپورٹ 2018
ہزارہ قتل عام سے متعلق نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس پاکستان کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس کا عنوان ہے “UNDERSTANDING THE AGONIES OF ETHNIC HAZARAS”. یہ رپورٹ 32 صفحات ہر مشتمل ہے جس میں ہزارہ قوم کی تاریخ اور ان پر روا رکھے جانے والے مظالم کی مختصر روداد بیان کرنے کے علاوہ سنہ 2000 سے پاکستان میں جاری ہزارہ نسل کشی کے بارے میں اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں۔ اس رپورٹ میں ہزارہ قتل عام کی روک تھام سے متعلق حکومتی دعوؤں اور میڈیا کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ اگرچہ اس رپورٹ میں ہزارہ مقتولین کی تعداد کو انتہائی کم ظاہر کیا گیا ہے اس کے باوجود نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس پاکستان کی یہ رپورٹ انتہائی اہم ہے اور جس طرح اس رپورٹ کی تیاری میں تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا گیا ہے اس کے لئے ادارہ مبارک باد کے مستحق ہے۔ 
مکمل رپورٹ یہاں سے ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے۔
 Download
Share
101Shares

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

جملہ حقوق بحق چنگیزی ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں